لاہور لنڈا بازارمیں عمارت گر گئی ،3افرادہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 13:36

لاہور لنڈا بازارمیں عمارت گر گئی ،3افرادہلاک
لاھور (اردوپوائنٹ-تازہ ترین اخبار-12ستمبر 2017ء): لاہور کے معروف لنڈا بازار میں عمارت گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے وقت وہاں لوگ موجود تھے اس لیے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف لنڈا بازار میں عمارت گر جانے باعث 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ریسکیو عملہ ابھی تک جائے حادثہ پر نہیں پہنچا ۔شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق مزید افراد ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں جنکو بروقت نہ نکالا گیا تومزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔