رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

منگل 12 ستمبر 2017 14:06

رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم ہچکی کے سلسلے میں کرائے جانے پروموشنل فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم ہچکی کے سلسلے میں کرائے جانے پروموشنل فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس ٹوئٹر،انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کر دیں جس میں اداکارہ جاذب نظر انداز میںدکھائی دے رہی ہیں،وہ سال 2015 میںبیٹی ادیرا کی پیدائش کے بعد پہلی بار کسی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں جس کیلئے اداکارہ نے اپنے وزن میں کافی کمی لائی،فلم کی ہدایات سدھارتھ ملہوترادے رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر منیش شرما ہیں،فلم جلد ہی سینما گھروںکی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :