بالی وڈ کی فلموں میںگانوں اور رقص کے رجحان میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے،فلمساز فرح خان

منگل 12 ستمبر 2017 14:09

بالی وڈ کی فلموں میںگانوں اور رقص کے رجحان میں آہستہ آہستہ کمی آ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلمساز فرح خان نے کہا کہ بالی وڈ میںگانوں اور رقص کے رجحان میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلمساز فرح خان نے سماجی میل کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے تازہ پیغام میں لکھا کہ بالی وڈ نگری میںگانوں اور رقص کا رجحان آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا فائدے کے ساتھ نقصان بھی ہے،فائدہ یہ ہے کہ شائقین کا فلم کو دیکھنے کا ذوق بدل رہا ہے نقصان یہ ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دنیا بھر میں گانوں اور رقص کی ثقافت کی وجہ سے پہچان ہے،اسی وجہ سے بالی وڈ نگری ہالی وڈ نگری سے ایک قدم آگے ہے اس لئے اس ثقافت میں کمی کا رجحان بالی وڈ نگری کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :