ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 12 ستمبر 2017 14:18

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل ..
بلفاسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل بدھ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کالی آندھی میچ کھیلنے کیلئے آئرلینڈ پہنچ چکی ہے، ویسٹ انڈین ٹیم کو اس وقت 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے، اسی سلسلے میں اس کا آئرلینڈ کے ساتھ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کی صورت میں اس کے میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ جائے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :