وڈیرے سے شادی کے انکار پر لڑکی ماں باپ کے سامنے قتل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 15:26

وڈیرے سے شادی کے انکار پر لڑکی ماں باپ کے سامنے قتل
سیہون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):سندھ کے شہر سیہون میں وڈیرے سے شادی کے انکار پرنوجوان لڑکی کو اس کے والدین کے سامنے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ وقعہ اندرون سندھ کے معروف شہر سیہون میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

سیہون کے نواحی علاقے جھانگرہ کے وڈیرے نے تانیہ نامی لڑکی سے شادی کے لیے پیغام بھیجا لیکن تانیہ نے وڈیرے سے شادی کرنے پرانکار کر دیا ۔وڈیرہ اس بے عزتی کو برداشت نہ کر سکا ۔وہ زبردستی تانیہ کے گھر گھسا اور اسکے والدین کے سامنے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔قتل ہونے والی لڑکی تانیہ وڈیرے سے کافی چھوٹی اور میٹرک کی طالبہ تھی۔مقتولہ کے والدین بیٹی کے اس اندوہناک قتل پر حسرت و غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکام بالا سے انصاف کے طالب ہیں۔