فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کی اپنی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 12 ستمبر 2017 15:42

فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کی اپنی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سامنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کی اپنی بیٹی منسا کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی آمد اعلان عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے اللہ کا شکر بھی ادا کیا ،بیٹی کے پیدائش کے باعث فاسٹ باﺅلر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور اب سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں وہ اپنی بیٹی کے کان میں اذان دیتے نظر آرہے ہیں ۔