عالمی برادری سے افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غلطیاں ہوئیں،افغانی سفیر

ریاستی یا غیرریاستی عناصرکیلئے افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیںگے،افغان بھارت تعلقات کوپاکستان مثبت اندازمیں دیکھے۔افغانی سفیرعمرزخیل کا اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 15:47

عالمی برادری سے افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غلطیاں ہوئیں،افغانی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) : پاکستان میں افغانی سفیرعمرزخیل وال نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غلطیاں ہوئیں،افغان سرزمین پر ریاستی یا غیرریاستی عناصرکو دہشتگردی نہیں کرنے دیں گے، افغان بھارت تعلقات کوپاکستان مثبت اندازمیں دیکھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج اسلام آباد میں پاک افغان تعلقات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان قیادت کو حقانی نیٹ ورک ، طالبان، یا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

غیرریاستی یا ریاستی عناصر ہماری سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ کریں۔ ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان بھی مثبت انداز میں دیکھے تاکہ کسی تیسرے ملک سے تعلقات کی بناء پرپاک افغان تعلقات متاثر نہ ہوں۔ پاکستان اور افغانستان کوایک دوسرے کی خودمختاری اور سالمیت  کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔