ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘ تین عمارتیں مسمار

منگل 12 ستمبر 2017 16:19

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘ تین عمارتیں مسمار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روزجوہرٹائون میں کارروائی کر کے تین غیر قانونی عمارتیں مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر28بلاک اے جوہر ٹائون پر زیر تعمیر غیر قانونی شوروم کاگیٹ اورعمارت مسمار کر دی۔ پلاٹ نمبر 330 بلاک اے تھری پر قائم عمارت میں بلااجازت جاری غیر قانونی توسیع پر اس کا فرنٹ شٹر اور اندرونی دیواریں مسمار کردیںاورپی آئی اے روڈ پرسی بلاک میں غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کردی۔