ڈیر ہ اسماعیل خا ن، معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے فائر نگ کر کے کریانہ فروش کو قتل کردیا

منگل 12 ستمبر 2017 16:29

ڈیر ہ اسماعیل خا ن، معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے فائر نگ کر کے کریانہ ..
ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) درابن بازار میں معمولی تلخ کلامی کے تنازعے پر ایک شخص نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے کریانہ فروش مشتاق احمد کو قتل کردیا،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں بختیار احمد چنائورولد محمد رمضان سکنہ کاروان نے رپورٹ کی ہے کہ میں گھر میں موجود تھا کہ صبح اطلاع ملی کہ میرے بھائی مشتاق احمد کی کریانہ کی دکان ہے جہاں وہ موجود تھا کہ ملزم احمد نواز نے بندوق بارہ بور سے فائر کر کے میرے بھائی کو قتل کردیا ،وجہ عداوت یہ ہے کہ دو روز قبل دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :