ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خو ش آ ئند ہے، سابق کرکٹرز

منگل 12 ستمبر 2017 16:29

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خو ش آ ئند ہے، سابق کرکٹرز
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) سابق قومی کرکٹرز محمد یوسف، شعیب اختر ،رانا نوید الحسن اور دیگر نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے جو کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ان کے شکر گزار ہیں، وہ ہمارے وطن میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار کرنے کیلئے آئے ہیں ،پاکستانی مہمان نواز ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹرز دورہ سے لطف اندوز ہوں گے،انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اور پی سی بی کی انتھک کوششوں کے بعد ورلڈ الیون ٹیم کی پاکستان آمد ہوئی ہے، امید ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :