حکومت پنجاب دن رات صوبہ بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں ہے ‘خلیل طاہر سندھو

منگل 12 ستمبر 2017 16:39

حکومت پنجاب دن رات صوبہ بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے نے عالمی لٹریسی ڈے منائے جانے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے حکومت پنجاب دن رات صوبہ بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں ہے اور وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف کی زیر نگرانی محکمہ لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے محکمہ لٹریسی کے 13ہزار نان فارمل سکولوں میں 4لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسی طرح تعلیم بالغاں کے لیے محکمہ لٹریسی کی جانب سے بنائے گئے 6300سینٹرز میں 36ہزار سے زائد افراد تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لٹریسی مختصر وقت میں اب تک 18لاکھ بچوں کونان فارمل بیسک ایجوکیشن سینٹرزمیں پرائمری تک تعلیم دے چکا ہے جبکہ 5لاکھ مردو خواتین اب تک اڈلٹ لٹریسی سینٹرز میں بنیادی تعلیم حاصل کر چکے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کا راز اس کی قوم کا تعلیم یافتہ ہونے میں مضمر ہے اور حکومت پنجاب صوبہ بھر کی نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے انڈوومنٹ فند جیسے اعلیٰ اقدامات کر چکی ہے تاکہ کوئی بھی لائق و مستحق نوجوان لڑکا یا لڑکی تعلیم کے میدان میں پیچھے نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :