مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنمایوسف خان سورج کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی،

پارٹی مضبوط اور فعال بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

منگل 12 ستمبر 2017 16:53

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنمایوسف خان سورج کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنمایوسف خان سورج نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ‘ ملاقات میںصوبائی صدر افضل خان پنیالہ بھی موجود ہے ‘یوسف خان سورج نے پارٹی کو مضبوط بنانے اور فعال بنانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے بتایا کہ عوام تیزی کیساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوگئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں ‘انجینئر امیر مقام نے ہدایت کی کہ کارکن مل کر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے دن رات کام کریں اور وہ انہیں مکمل تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :