Live Updates

انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے، محمد شہباز شریف

کرکٹرزکی آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کےجھونکے کی مانند ہے،پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموارہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 16:53

انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے، محمد شہباز شریف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عالمی کرکٹرز کو ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے،کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی،اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔ عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد سے اقوام عالم کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شائقین کرکٹ کے لیے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات