پاکستان میں ہنڈا صارفین کے لئے نئی موٹرسائیکل CBR150CCمتعارف

منگل 12 ستمبر 2017 17:12

پاکستان میں ہنڈا صارفین کے لئے نئی موٹرسائیکل CBR150CCمتعارف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12ستمبر2017ء ) :ہنڈا کمپنی نے صارفین کے لئے نئی موٹرسائیکل CBR150CC متعارف کروا دی جس کی قیمت 6لاکھ 60ہزار روپے ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے کمپنی کی طرف سے 70CC اور125متعارف کروائی گئیں تھیں ،لیکن ہنڈا کی جانب سے ہائی سپیڈ150CCموٹرسائیکل پہلی دفعہ متعارف کروائی گئی ہے جو کہ بناوٹ کے لحاظ بہت خوبصورت اور پر کشش ہے ۔ پہلی موٹرسائیکلوں کی نسبت اس میں کچھ نئے فیچر بھی متعارف گئے ہیں جس میں فیول لیول انڈیکیٹر،گیئر انڈیکیٹر،سلف سٹارٹ،ڈسک پاور بریک ،فنکشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :