وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ پالیسی کمیٹی کا اجلاس

یو ایس ایف کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات فراہمی کے منصوبوں کے لئے 14 ارب روپے کی منظوری

منگل 12 ستمبر 2017 18:34

وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ پالیسی کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) یونیورسل سروسز فنڈ پالیسی کمیٹی نے یو ایس ایف کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات فراہمی کے منصوبوں کے لئے بجٹ 2017-18ء میں 14 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

یونیورسل سروسز فنڈ کے ذریعے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے ایسے علاقے جہاں ٹیلی کام کی سہولیات دستیاب نہیں، میں ٹیلی کام نیٹ ورکنگ کے لئے منصوبوں کو فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں۔

ان فنڈز کو ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔