ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا ایک رکشا بند،ڈیرن سیمی اورگرانٹ ایلیٹ نے دھکا لگا کراسٹارٹ کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 18:30

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا ایک رکشا بند،ڈیرن سیمی اورگرانٹ ایلیٹ نے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) :ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا اسٹیڈیم کے چکرکے دوران ایک رکشا بند ہوگیا،ڈیرن سیمی اورگرانٹ ایلیٹ نے رکشے کو دھکا لگا کر اسٹارٹ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا رکشے میں سفر لاہوری کلچر کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون کےکھلاڑی رکشے میں بیٹھ کرتماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ تاہم ورلڈالیون کے کھلاڑیوں کا رکشوں میں بیٹھ کر چکر لگایا۔ دوران چکر ایک رکشا بند ہوگیا۔ جس کوڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑیوں نے دھکا لگا کر رکشا اسٹارٹ کیا۔ کھلاڑیوں کو رکشوں پربٹھا کرلاہور کی ثقافت کے رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔