امت مسلمہ آج جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے ، احسن اقبال

اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کیلئے تیار ہوسکے، وفاقی وزیر داخلہ کاجامعہ السیفیہ میں طلباسے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 19:01

امت مسلمہ آج جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے ، احسن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ آج جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے ،اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کے لئے تیار ہوسکے۔وزیر داخلہ نے منگل کو بوہری کمیونٹی کی دعوت پر جامعہ السیفیہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلمان عظمت رفتہ میں دنیا کیلئے مشعل راہ تھے کیونکہ علم کا حصول مسلمانوں کی زندگیوں کا محور تھا لیکن آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے جس کی وجہ علم سے دوری ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کے لئے تیار ہوسکے۔

وزیر داخلہ نے جامعہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ سے خطاب میں انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔