آئی جی پنجاب کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی

منگل 12 ستمبر 2017 19:13

آئی جی پنجاب کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی گاڑی ایف سی انڈر پاس کے قریب ٹریفک میں پھنس گئی ، سی ٹی او خود ٹریفک کھلوانے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز بھی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا جس سے ٹریفک جام رہی ۔ ایف سی انڈر پاس کے قریب ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے آئی جی پنجاب عارف نواز کی گاڑی اور سکواڈ بھی اس کی زد میں آگئے ۔ وائرلیس پر کال چلنے پر سی ٹی او خود ٹریفک کھلوانے موقع پر پہنچے۔

متعلقہ عنوان :