آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

منگل 12 ستمبر 2017 19:13

آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء)آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے،پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل گراؤنڈ کے اندر اور باہر پوزیشنیں سنبھال لی جبکہ شائقین کو جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل مختلف مقامات پر گزر گاہیں بنائی گئی جہاںتماشائیوں کو اسکیننگ گیٹ سے گزار کر گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے 19 ایس پیز، 45 ڈی ایس پیز اور 6 ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔