منتظمین شائقین کرکٹ کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کرتے رہے

منگل 12 ستمبر 2017 19:13

منتظمین شائقین کرکٹ کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کرتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) منتظمین کی طرف سے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ دیکھنے آنے والوں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایات کی جاتی رہیں۔ ضابطہ اخلاق کو تحریری طو رپر بھی آویزاں کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا ء اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی تھی جبکہ ہر انکلوژرمیں ایک مجسٹریٹ تعینات رہا۔ضابطہ اخلاق میں شائقین کو تنبیہ کی گئی کہ کسی قسم کی سیاسی یا مخالفانہ نعرے بازی نہیں پر سختی سے پابندی ہو گی ، ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر کوئی شخص نامناسب نعرے بازی کرتے پکڑا گیا تو مجسٹریٹ فوری گرفتار کر کے اسے موقع پر سزا دینے کا مجاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :