پاکستانی ٹیم کو اسکاٹ لینڈنے اگلے سال جون میں دو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مہمان بنانے کا پلان بنالیا

منگل 12 ستمبر 2017 19:13

پاکستانی ٹیم کو اسکاٹ لینڈنے اگلے سال جون میں دو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی قدر میں اضافہ ہو گیا ،غیر ٹیمیں پھر سے گرین شرٹس کی جانب متوجہ ہونے لگیں۔انگلینڈمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم کو اب اگلے سال جون میں اسکاٹ لینڈنے دو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مہمان بنانے کا پلان بنالیاہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے منظورکئے جانے کے بعداس مختصرفارمیٹ کے دومیچوں کی سیریز کے شیڈول کا بھی اعلان کردیاگیاہے جو 12اور13جون2018ء کو ایڈنبرامیں ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسکاٹ لینڈکسی فل ممبر ٹیم کی میزبانی کرے گا۔اسکاٹ لینڈکے کپتان کائیل کوئیٹزرنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اپنے ملک میں ایک انتہائی باصلاحیت پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنے کا موقع مل رہاہے۔ یہ ہمارے پلیئرزاور شائقین کیلئے واقعی بہت بڑی خبر ہے۔واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈکی ٹیم رواں سال دو فل ممبر ممالک کی ٹیموںسری لنکا اور زمبابوے کو بھی رواں سال شکست دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :