آزادی کپ کا افتتاحی میچ، فخر زمان دھواں دار آغاز کے بعد پویلین لوٹ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 19:04

آزادی کپ کا افتتاحی میچ، فخر زمان دھواں دار آغاز کے بعد پویلین لوٹ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) فخر زمان دھواں دار آغاز کے بعد پویلین لوٹ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی بلے بازوں نے اننگ کا آغاز دھواں دار انداز میں کیا ہے۔ تاہم فخر زمان پہلی 2 گیندوں پر مسلسل 2 چوکے لگانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ بابر اعظم نے کریز پر آتے ہی چوکا رسید کر دیا۔ پہلے اوور میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔