آزادی کپ، آسٹریلوی صحافی نے کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کرنے والے خاکروب قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 19:19

آزادی کپ، آسٹریلوی صحافی نے کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) آسٹریلوی صحافی نے کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کرنے والے خاکروب قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو لے کر جہاں پاکستانی خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں بین الاقوامی شائقین کرکٹ اور مبصرین بھی خوب پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشہور آسٹریلوی اسپورٹس صحافی ڈینس نے بھی جہاں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں انہوں نے بھارت پر بھی طنز کے تیر چلانے سے گریز نہ کیا۔ ڈینس نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی ایک تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر پیغام لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں خاکروب آزادی کپ کے افتتاحی میچ سے قبل صفائی کے کام میں مصروف ہیں۔

 ڈینس کے اس پیغام پر بھارتی شائقین کرکٹ خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :