’’ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان الیون‘‘

اقوام عالم میں پاکستان کے پرامن ملک ہونے کا پیغام جائیگا ، سافٹ امیج اجاگر ہوگا،شہبازشریف

منگل 12 ستمبر 2017 19:47

’’ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان الیون‘‘
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی اور امید ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،انہوںنے کہاکہ اقوام عالم میں پاکستان کے ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جو عالمی معیار کے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے اور شائقین کرکٹ بھی ان میچوں کے مقابلوں سے صحیح معنوں میں محظوظ ہوں گے، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوںنے کہاکہ کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے اور زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :