ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو تین خوبصورت رکشوں میں بٹھا کر سٹیڈیم کے اندر چکر لگوائے گئے

منگل 12 ستمبر 2017 20:38

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو تین خوبصورت رکشوں میں بٹھا کر سٹیڈیم کے اندر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء)پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ورلڈ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچایاگیا ۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل وارم اپ ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل سٹیڈیم کے اندر تین خوبصورت رکشوں میں بٹھا کر سٹیڈیم کے اندر چکر لگوائے گئے ۔پاکستانی تماشائیوں نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا کھڑے ہوکر استقبال کیا۔ سیکورٹی فورسز نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر پوزیشنیں سنبھالی ہوئی تھیں اور شائقین کو جامہ تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔