سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ،سانحہ 12مئی میں ملوث ملوث سیاسی جماعت کے 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

منگل 12 ستمبر 2017 20:11

سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ،سانحہ 12مئی میں ملوث ملوث سیاسی جماعت کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے سانحہ 12مئی سمیت شہر میں قتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ون سی ٹی ڈی کراچی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایڈمن نے 2 علیحدہ علیحدہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ، جنہوں نے شہر میں ہونے والے قتل و اقدام قتل ، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اشتہاری گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان جن کا تعلق سیاسی تنظیموں سے ہے ، ان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کراچی شہر اور اندرون سندھ میں ہونے والے قتل ، اقدام قتل ، اغواء ، بھتہ خوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے ذیل اسلحہ ، ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں لطیف اللہ عرف لطیف بھائی عرف برمی ولد محمد زکریا ، محمد خالد عرف چنگیزی ولد محمد رفیق شامل ہیں ۔ ملزم خالد 12 مئی کے واقع میں ملوث رہا تھا ۔

اس واردات میں اس نے ریلی پر اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ گاڑیوں اور دکانوں کو بھی آگ لگائی ، جس میں کافی لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے تھے ۔ ملزم لطیف اللہ کراچی کے تھانہ جات میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، جس سے تفتیش جاری ہے ۔ دیگر ملزمان میں اسد علی جسکانی ولد محمد ابراہیم جسکانی شامل ہیں ، جس نے 2012 میں اپنے نو کر روشن کو ستار بچانی پٹرول پر اپنے ساتھیوں گل محمد عرف گلو کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ، جس کا مقدمہ ٹنڈو والہ یار کے تھانے میں درج ہے ۔

ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں عاشق آل پوٹہ ، شیر علی پٹھان ، صادق چانڈیو کے ساتھ مل کر رادھن کو سیدی نوسانی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، جس کا مقدمہ بھی تھانہ اے ٹنڈو والہ یار میں درج ہے ۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ تھانہ ٹنڈو والہ یار ، حیدر آباد شہر ، ٹنڈو جام ، رادھن ، ضلع دادو کے تھانوں میں لڑائی ، جھگڑا ، ہڑتال ، جلاؤ گھیراؤ ، اغواء ، بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں اشتہاری تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ضرب پستول 30 بور ، 20 گولیاں بمعہ میگزین برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں بھی مختلف مقدمات درج ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :