لاڑکانہ، پانی کے معاملے پر جھگڑے کے نتیجے میں کلہاڑیوں کے وار سے نوجوان شدید زخمی

منگل 12 ستمبر 2017 20:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) شکارپور ضلع کے گاؤں روشن آباد میں پانی کے معاملے پر جھگڑے کے نتیجے میں کلہاڑیوں کے وار سے نوجوان سراج احمد پھوڑ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ورثا نے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتل کیا گیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورثا نے بتایا کہ گاؤں کے قریب واقع زرعی زمینوں کو پانی دینے کے معاملے پر ہمارے مخالفین نے حملہ کرکے نوجوان سراج احمد کو کلہاڑیاں مارکر زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :