پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سپروائز کیا

امپائرنگ کیریئر میں کئی اہم سنگ میل عبور کئے لیکن اس لمحہ کو کبھی فراموش نہ کرسکوں گا‘گفتگو

منگل 12 ستمبر 2017 20:21

پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سپروائز کیا جبکہ علیم ڈار نے اس موقع کواپنے کیریئر کا یادگار لمحہ قرار دیاہے ۔آئی سی سی ایوارڈ کی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ علیم ڈار نے پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سپروائز کیا ۔

ان کے ساتھ احسن رضا نے فیلڈ جبکہ شوزب رضا نے ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دئیے۔

(جاری ہے)

علیم ڈار پہلے میچ کے بعد آئی سی سی امپائر ورکشاپ میں شرکت کے لئے دبئی چلے جائیں گے۔ علیم ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک 41ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ ہوم گرائونڈ پر پہلا میچ سپروائز کرنا ناقابل فراموش تجربہ ہے۔ انہوں نے امپائرنگ کیریئر میں کئی اہم سنگ میل عبور کئے لیکن اس لمحہ کو کبھی فراموش نہ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال کے ڈیڈ لاک کے خاتمے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بیحد مسرت ہے۔ اس کے لئے آئی سی سی اور پی سی بی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ آئی سی سی کے منتخب کردہ 7 ملکوں کے اسٹارز پر مبنی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ پر دور رس اثرات مرتب کرے گا اور پاکستان میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :