شعیب ملک ، عمران طاہر لمبے عرصے کے بعد دوبارہ قذافی سٹیڈیم میں اکٹھے میدان میں اترے

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 19:34

شعیب ملک ، عمران طاہر لمبے عرصے کے بعد دوبارہ قذافی سٹیڈیم میں اکٹھے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر۔2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقی سپنر عمران طاہرلمبے عرصے کے بعد ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں اکٹھے میدان میں اترے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں 20سال کے بعد قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک اور ورلڈ لیون کے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے ایک ساتھ میدان میں قدم رکھا،اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے 2دہائیوں قبل پاکستان انڈ ر19کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا ۔