چنیوٹ، سراج الحق کا مولانا شبیر احمد عثمانی کو ٹیلی فون کامیاب ختم نبوت کا نفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی

منگل 12 ستمبر 2017 22:09

چنیوٹ، سراج الحق کا مولانا شبیر احمد عثمانی کو ٹیلی فون کامیاب ختم ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مولانا شبیر احمد عثمانی کو ٹیلی فون کامیاب ختم نبوت کا نفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا ،تفصیلات کے مطا بق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق نے مولانا شبیر احمد عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور کامیاب ختم نبوت کا نفرنس منعقدہ 7ستمبرچناب نگر کے انعقاد پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے اس عظیم مشن پر کام کر نے والے مبارکباد کے مستحق ہیں چونکہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے مسیلمہ کذاب جیسے جھوٹے مدعی نبوت کے خلاف جہاد کر کے اس کا قلع قمع کیا آج ہم ان کی سنت پر عمل پیرا ہو کر مسیلمہ کے پیرو کاروں قادیانی فتنہ کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایساعظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرت ہو ئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الا ٓخرین حضرت محمد مصطفیﷺ کے مقابلہ پر مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا اس طرح انہوں نے منصب نبوت و رسالتﷺ پر ڈاکہ ڈال کر اور جھوٹے مذہب کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا جس کے خلاف تمام مسلمان کام کر رہے ہیںانہوںنے کہا کہ اس فتنہ کو یہود ہنود اور حکومتی صفوں میں چھپے ہو ئے قادیانی اور کچھ مفاد پرست طبقہ سپورٹ کر رہاہے اگر وہ آج ان کی سرپرستی چھوڑ دیں تو یہ انگریز سامراج کا لگا یا ہو ا پو دا زمین بوس ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دی جانے والی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز فیصلہ اور پھر اس کی توثیق اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات سے امت مسلمہ کو فخر ہے ا

متعلقہ عنوان :