Live Updates

پی ٹی وی صر ف مریم نواز کی کوریج دے رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ‘یاسمین راشد

منگل 12 ستمبر 2017 20:53

پی ٹی وی صر ف مریم نواز کی کوریج دے رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ‘یاسمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پی ٹی وی صر ف مریم نواز کی کوریج دے رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ، قوم کے ٹیکسوں کے مال پر چلانے والا پی ٹی وی کس طرح مریم نوازکو چلا رہا ہے ، ہم نے پی ٹی وی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کر وادی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز یوسی 59،62میں ڈور ٹو ڈورکمپین اور دفاتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاہمارے کارکن این اے 120میں دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی ، حلقے کی عوام کر پٹ مافیا سے چھٹکار ا حا صل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور 17ستمبر کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں،عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لیے کام کیا جبکہ نوازشریف نے ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد حاصل کیا ۔

انہوںنے کہاکہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں سرکس کے سارے شیر بھاگ رہے ہے ۔کارکنا ن کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے کچھ ہو ا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہوں ہر پہلو سے (ن) لیگ کو شکست دیں گے مودی اور جندال کے دوستوں کی شکست مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔
مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :