چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہ اور مراعات سیشن جج کے برابر کرنے کا حکم

الیکشن ٹربیونل میں تعینات ججز کو بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم

منگل 12 ستمبر 2017 20:57

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہ اور مراعات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہ اور مراعات سیشن جج کے برابر کرنے کا حکم دے دیا اور الیکشن ٹربیونل میں تعینات ججز کو بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل چیف جسٹس نے قرار دیا کہ یکساں کام پر تنخواہ اور دیگر مراعات بھی یکساں لاگو ہوتی ہیں، عدالت میں الیکشن ٹربیونل کے سابق جج جاوید رشید محبوبی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ سیشن جج کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہیں اور الیکشن ٹربیونل کے جج کے طور پر تعینات ہیں لیکن انہیں سیشن جج کے برابر تنخواہ اور مراعات نہیں دی جارہی جو ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے لہٰذا عدالت انہیں حاضر سروس سیشن جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا حکم دے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے ججز کو سیشن جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :