Live Updates

لوگ ڈینگی سےمررہے ہیں اوروہ لندن میں شادیاں اٹینڈ کررہے ہیں، مریم نواز

اتوارکوالیکشن ہے انشاءاللہ ہرجگہ شیرنظرآئے گا،عوام فیصلہ دیں گے،نوازشریف کے نزدیک اکثریت ہویااقلیت سب پاکستانی ہیں،2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کااقلیتی ونگ کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 20:20

لوگ ڈینگی سےمررہے ہیں اوروہ لندن میں شادیاں اٹینڈ کررہے ہیں، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ اتوارکوالیکشن ہے انشاء اللہ ہرجگہ شیرنظرآئے گا،نوازشریف وہ لیڈرہے جوکہتاہے کہ اکثریت ہے یااقلیت ہم سب پاکستانی ہیں،لوگ کے پی میں ڈینگی سےمررہے ہیں اوروہ لندن میں شادیاں اٹینڈ کررہے ہیں،2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے۔انہوں نے آج این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے میں اقلیتی برادری کاجذبہ دیدنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف وہ لیڈرہے جوکہتاہے کہ تمام مذاہب کے بسنے والوں کواقلیت مت کہو،کوئی اکثریت ہے یااقلیت ہم سب پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کے نعروں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتوارکوالیکشن ہیں اتوارکوہرجگہ انشاء اللہ شیرآئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقلیتی کارکنوں نے جوعزت دی ،وہ بہت ہے یقین کروووٹ الگ بات ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظورہے؟ نوازشریف کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دوگے؟ مسیحی بہنوں بھائیو بتاؤ کیسا پاکستان چاہیے؟ آپ کو2013ء والا پاکستان چاہیے۔

جب نوازشریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان دیا گیا تھا۔ جب مسجدوں ،چرچ اور ہرجگہ دہشتگردی کے حملے ہواکرتے تھے۔ دہشتگردی پرکاری ضرب کس نے لگائی؟ انہوں نے کہا کہ2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے۔ کون ہے جس نے پاکستان کوسی پیک دیا۔ کون ہے جس نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش در سازش کی۔ عوام جانتے ہیں لاہورکی ترقی کوگالی دینے والاکون ہے۔ لوگ کے پی میں ڈینگی سےمررہے ہیں اوروہ لندن میں شادیاں اٹینڈ کررہے ہیں۔
مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات