پاکستان کیخلاف 170 سے زائد ہدف کے تعاقب میں ٹیموں کو 1 کے مقابلے میں 19 بار شکست کا سامنا

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 20:36

پاکستان کیخلاف 170 سے زائد ہدف کے تعاقب میں ٹیموں کو 1 کے مقابلے میں 19 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) پاکستان کیخلاف 170 سے زائد ہدف کے تعاقب میں ٹیموں کو 1 کے مقابلے میں 19 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اب اس حوالے سے کچھ دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے جب بھی 170 سے زائد رنز کا ہدف دیا گیا ہے، تب قومی ٹیم کو زیادہ تر فتح ہی حاصل ہوئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 مرتبہ پاکستان نے 170 رنز سے زائد کا ہدف دیا جبکہ صرف ایک مرتبہ قومی ٹیم کو اتنا ٹارگٹ دینے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم اتنا ٹارگٹ دے کر 19 مرتبہ فتح حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :