بلاول بھٹوزرداری کا خیرپور ناتھن شاہ میں ضیا دور میں شہید ہونیوالے 11شہدا کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت

منگل 12 ستمبر 2017 22:31

بلاول بھٹوزرداری کا خیرپور ناتھن شاہ میں ضیا دور میں شہید ہونیوالے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 1983میں ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران ضیا دور میں دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں شہید کئے گئے 11شہدا کی برسی کے موقعی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیر قیادت ان کارکنان نے ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران آمریت کو للکارا اور جمہوریت کی جدوجہد میں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1983 اور 1986میں پی پی پی کارکنان نے دیگر جمہوریت دوست ورکرز کے ساتھ مل کر بحالیِ جمہوریت کی خاطر تاریخی تحریک چلائی اور اس دوران بے مثال و ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ تمام شہدا، پارٹی قیادت اور کارکنان کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :