بلاول بھٹو نے نانا ذوالفقار علی بھٹو ،والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ محنت کشوں کی بات کی، وزیر اطلاعات سندھ

سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کے متاثرین بھی محنت کش تھے ان کی بحالی اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ناصر حسین شاہ

منگل 12 ستمبر 2017 22:31

بلاول بھٹو نے نانا ذوالفقار علی بھٹو ،والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نقش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) صوبا ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ محنت کشوں کی بات کی کیونکہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے ،سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کے متاثرین بھی محنت کش تھے ان کی بحالی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ا ن سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔

انہوں نے سانحہ بلدیہ ٹائون کی پانچویں برسی کے موقع پر فیکٹری پر شمعیں روشن کیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر رفیق بوجہ ،سیکریٹری جنرل ناصر منصور ،مس زہرہ ،سانحہ کمیٹی کی چیئر پرسن سعیدہ خاتون ،پیپلز پارٹی ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکان ،پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فضل شیخ ،امید علی خاصخیلی ،حاجی شفیع بلوچ ،غلام حسین مگسی ،حاجی حبیب اور افتخار کاٹھیا کے علاوہ سانحہ میں شہید ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ قاتلوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا چاہے وہ کسی سے بھی تعلق رکھتے ہوں اور باثر کیوں نہ ہوں ۔آصفہ بھٹو زرداری نے ماں ،بہنوں اور بیٹیوں کے دکھ ودرد کا احساس کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں اور ان کے حل کے لئے ایک کمیٹی شہدا کے لواحقین پر مشتمل بنا کر تمام معاملات کو فی الفور حل کرلیا جائے گا ۔

آئی ایل او سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی اور گرانٹ جلد ریلیز کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔شہداء کے لئے ایک یادگار بھی تعمیر کرانے کے لئے قدم اٹھائیں گے افسر شاہی کے رویوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا سہولیات بہم پہنچانے کے لئے آٹو میشن نظام لارہے ہیں تاکہ رجسٹریشن کی کمی کا معاملہ پیش نہ آئے ۔بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں اب بہتری لاکر تبدیلی لائیں گے ۔

ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔تقریب سے چیئر پرسن کمیٹی شہداء سعیدہ خاتون ،رفیق بلوچ مرکزی صدر این ٹی ایف یو نے محنت کشوں اور شہداء کے لواحقین کی جانب سے 5سال بعد جدوجہد کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ میاں نواز شریف ،ملک ریاض اور ائی ایل او کی گرانٹ وعدوں کی تکمیل ہو طویل جدوجہد کے نتیجے میں محنت کشوں کی محنت رنگ لائی اور محنت کشوں کی EBOIاور سیسی سے پینشن تاحیات کی جائے ۔ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ،تقریب میں مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئیں جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں بعد میں صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ لواحقین کے ساتھ موم بتیاں جلا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔