ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر دی

منگل 12 ستمبر 2017 23:17

ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے کوچنگ سٹاف ..
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے رواں برس انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی دیکھ کر کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر کے نیا عبوری کوچنگ سٹاف تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم صرف دو میچز جیت سکی تھی اور اس نے چھٹے نمبر کے ساتھ اختتام کیا تھا۔ سی ڈبلیو آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوچ ویسبرٹ ڈریکز اور ان کے اسسٹنٹس موزلے اور سٹورٹ ولیمز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم سیریز سے قبل عبوری کوچنگ سٹاف تشکیل دیا گیا ہے، سابق ویسٹ انڈین اے ٹیم کے کوچ ہنڈری سپرنگر ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گس لوجی ان کے معاون ہوں گے۔ ۔