آسٹریلیا ۔ بھارت ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کیلئے جنگ ہو گی

منگل 12 ستمبر 2017 23:17

آسٹریلیا ۔ بھارت ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، دونوں ٹیموں کے پاس جنوبی افریقہ سے پہلی پوزیشن چھیننے کا موقع ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاپ پوزیشن کیلئے جنگ ہو گی، اس وقت جنوبی افریقن ٹیم 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلیا اور بھارت 117، 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں میں سے جو بھی ٹیم 5-0 یا 4-1 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ عالمی درجہ بندی میں پروٹیز کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دے گی۔

(جاری ہے)

اگر بھارتی ٹیم 5-0 سے کامیاب ہوئی تو اس کے 122 اور کینگروز کے 113 پوائنٹس ہو جائیں گے، اگر بھارت 4-1 سے جیتا تو اس کے 120 اور آسٹریلیا کے 114 پوائنٹس ہوں گے، 3-2 سے فتح کی صورت میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجا ئے گا جبکہ کینگروز تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے جائیں گے، اسی طرح آسٹریلوی ٹیم بھارت کو وائٹ واش کر کے 122 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے، 4-1 سے فتح کی صورت میں بھی کینگروز ٹاپ پوزیشن پر چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :