پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر بہت خوش ہیں، شائقین کرکٹ

منگل 12 ستمبر 2017 22:53

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر بہت خوش ہیں، شائقین کرکٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستانی شائقین کرکٹ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ جناح پارک شیخوپورہ سے آنے والے رائو عتیق الرحمان چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم کافی عرصہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا انتظار کررہے تھے اور اللہ کا شکرہے کہ ورلڈ الیون کے آنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور اب سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی،ملتان سے آنے والے شائق اظہر نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات سے ہی میچ دیکھنے کے لئے لاہور پہنچے ہوئے ہیں اور انہوں نے کئی دن پہلے ہی میچ کا ٹکٹ حاصل کرلیا تھا۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

(جاری ہے)

ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر بہت خوش ہیں امید ہے کہ لاہور کی طرح کراچی ،ملتان اور ملک کے دیگر سٹیڈیمز میں بھی انٹرنیشنل میچز ہوں گے،شائقین کو سخت سیکورٹی چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا ،شائقین کو پانی کی بوتل ،لائٹر اور دیگر چیزیں لے جانے کی اجازت نہ تھی جبکہ انہیں ہلڑ بازی اور مشتعل کرنے والے نعرے بازی سے منع کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ میچ سے لطف اندوز ہوں اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔متعصب نعرے بازی نہ کریں اور نہ ہی کوئی ایسی بات کریں جس سے کسی دوسرے کے جذبات مجروح ہوں۔ ۔

متعلقہ عنوان :