ْمیئر کراچی وسیم اختر کا حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل کا اعلان

منگل 12 ستمبر 2017 23:02

ْمیئر کراچی وسیم اختر کا حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں کراچی میں14ستمبر بروز جمعرات مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر اور اس کے ذیلی ادارے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 14ستمبر بروز جمعرات بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہاکہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے لاکھوں عقیدت مند عرس کے موقع پر مختلف شہروں اور ملکوں سے آکر ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں فائربریگیڈ ، سٹی وارڈنز اور ریسکیو سمیت مختلف انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :