دبئی میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو جیل اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 21:30

دبئی میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو جیل ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) دبئی میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو جیل اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت کی جانب سے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو حتمی سزا دے دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے رواں برس مئی کے ماہ میں 31 سالہ ہندوستانی شخص کو حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے جرم میں ایک سال جیل اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم سزا پانے والے شخص نے اپنا جرم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سزا کیخلاف اپیل کی تھی۔ سزا پانے والے شخص کا موقف تھا کہ اس کے فیس بک اکاونٹ پر حضرت محمدﷺ کی شان میں جو گستاخانہ مواد شائع کیا گیا تھا وہ دراصل کسی اور شخص کی جانب سے اس کا اکاونٹ ہیک کرکے شائع کیا گیا۔ تاہم تحقیقات میں ملزم کا یہ دعوی بے بنیاد ثابت ہوا جبکہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم نے اس شرمناک اقدام کے بعد ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔ ان تمام حقائق کے منظر عام پر آ جانے کے بعد عدالت نے ہندوستانی شخص کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :