چیئرمین سینیٹ نے برمی افواج اور شدت پسندوںکے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ زیر بحث لانے کیلئے تحریک التواء منظور کر لی ،پارا چنار دہشت گرد حملے کو زیر بحث لانے کیلئے تحریک التواء قواعد پر پورا نہ اترنے پر مسترد

منگل 12 ستمبر 2017 23:29

چیئرمین سینیٹ نے برمی افواج اور شدت پسندوںکے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بدھ انتہا پسند اور برمی افواج کے ہاتھوں روہنیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کو زبردستی ملک بدر کرنے کے معاملے کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی جبکہ پارا چنار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء قواعد پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عتیق شیخ نے اس تحریک التواء کی بحث کے لئے منظوری کے لئے دلائل دیئے۔ یہ تحریک التواء کئی جماعتوں کے ارکان کے دستخطوں سے پیش کی گئی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے تحریک بحث کے لئے منظور کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیر خارجہ ایوان بالا میں آئیں گے اور اس تحریک التواء پر بھی بحث کی جائے گی۔ سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے پارا چنار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء کی منظوری کے حق میں دلائل دیئے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے بحث ہو چکی ہے لہذا قواعد کے تحت اس پر دوبارہ بحث نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :