وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا داؤدی بوہرہ جماعت کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے جامعہ سیفیہ کا دورہ

منگل 12 ستمبر 2017 23:49

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا داؤدی بوہرہ جماعت کے زیر اہتمام چلنے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو داؤدی بوہرہ جماعت کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے جامعہ سیفیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے طلباء وطالبات کو دی جانے والی تعلیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے طلبا و طالبات سیدنا برہان الدین کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علم سے دوری کی وجہ سے آج ہم مسلمان تکلیف میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ پڑھی جائے تو اس میں طب کا شعبہ ہو یا کوئی اور اہم شعبہ ان کا علم سارا مسلمانوں کے پاس تھا اور اب جبکہ تعلیم ہم سے دیگر مذاہب کے لوگوں کے پاس چلی گئی ہے تو ہم مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی اور تنگ نظری کی تعلیم کا کوئی تصور نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے بچے پاکستان کے لئے اثاثہ ثابت ہوں گے۔ بعد ازاں بوہرہ کمیونٹی کے رہنماؤں نے وزیر داخلہ کو سکیورٹی، ویزہ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل جلد از جلد حل کر لئے جائیں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے ڈین شبیر رشید، شیخ طاہر نجمی اور شیخ کمیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :