آزادی کپ سیریز کیلئے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، وزیر اعلی پنجاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:49

آزادی کپ سیریز کیلئے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، وزیر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والی آزادی کپ سیریز کیلئے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ،اس سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج ابھرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ا لیون کے میچوں کیلئے پنجاب حکومت نے خوب سے خوب تر انتظامات کئے ہیں،شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مفت شٹل سروس شروع کی ہے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :