شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لیے مجموعی کوششوں کی ضرورت ہے ، شیخ انصر

شہریوں کے بھر پور تعاون کے بغیر تجاوزات کا خاتمے ممکن نہیں ، چیئرمین سی ڈی اے کا اجلاس سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:55

شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لیے مجموعی کوششوں کی ضرورت ہے ، شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم ای) میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کا اہم ونگ ہے۔ ڈی ایم اے کی کارکردگی کا براہ ِراست اسلام آباد کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس لیے ڈی ایم اے جتنا موئثر ہو گا اتنا ہی اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

ڈی ایم اے کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم ابھی بھی اس میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔ ایم سی آئی کی موجودہ قیادت اس بات کی امید رکھتی ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں ڈی ایم اے نہایت فعال کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر اسد محبوب کیانی کے علاوہ ایم سی آئی کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم ای) میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات اور خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائیاں عمل میں لانے کے لیے سرگرم ہے تاکہ شہرسے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ماہِ جولائی کے دوران تقریباً5745 بلا اجازات آویزاں کیے جانے والے بینرز اور سٹریمرکو اتار کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی بینرز اور سٹریمرز اتارنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں سیکٹر G-6 کشمیر ہائی وے، 9th ایونیو، سیکٹر I-9 ، I-10 ،شکر پڑیاں، G-11 ،F-10 ،G-10 کشمیر ہائی وے، G-9 ،G-7 ،مری روڈ شاہدرہ، راول ٹائون، کلب روڈ، ایکسپریس ہائی وے، F-10 ،بلیو ایریاء، F-6 ،G-7 ،ابنِ سینا روڈ، پارک روڈ، I-10 ، I-8 ،فیصل مسجد، ستارہ مارکیٹ، مارگلہ روڈ اور پریڈ گرائونڈ شامل ہیں۔

مزید برآں اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 533 تجاوازت سے متعلق سامان قبضہ میں لے لیا گیا جس مین ریڑھیاں، کرسیاں، پلاسٹک کے ٹیبل، کائونٹرز اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ ان تجاوازت کے خلاف آپریشن مختلف علاقوں میں کیا گیا جن میں سیکٹر G-10, ،G-11 ،I-9 ،F-10 ،طارق مارکیٹ، F-6 ،F-7 ،G-9 ،F-10 ،بلیو ایریاء، ترامڑی چوک، پمز ہسپتال، شکر پڑیاں، مارگلہ روڈ، H-9 ،آئی جے پی روڈ، F-11 ،I-8 ،دامنِ کوہ، F-8 ،F-9 ،H-9 بازار، راول ٹائون اور فیصل مسجد شامل ہیں۔

اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لیے مجموعی کوششوں کی ضرورت ہے جس میں شہریوں کا بھر پور تعاون درکار ہے تاکہ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :