وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے پر مبارکباد

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہی:شہبازشریف ورلڈالیون ٹیم کی پاکستان آمدتاریخ ساز لمحہ ہے ، ورلڈ الیون کی آمدپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا پہلا قدم ہے پاکستان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا ہی:وزیراعلی

منگل 12 ستمبر 2017 23:58

وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے اور یہ جیت ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے کامیابی سمیٹی ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کی- امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی کارکردگی کا یہی تسلسل برقرار رکھے گی۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا ہے۔طویل ترین انتظار کے بعدورلڈالیون ٹیم کی پاکستان آمدتاریخ ساز لمحہ ہے اور ورلڈ الیون کی پاکستان آمدپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا پہلا قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔