ایپ آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس متعارف کروا دیے گئے، شامل کی گئی نئی خصوصیات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 23:33

ایپ آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس متعارف کروا دیے گئے، شامل کی گئی نئی خصوصیات ..
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) ایپ آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے مشہور زمانہ موبائل فون آئی فون کا 8 اور 8 پلس ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ان دونوں ماڈلز میں شامل کی گئی خصوصیات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دونوں ماڈلز کا ڈیزائن آئی فون 7 جیسا ہی رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان دونوں ماڈلز میں ایپل کمپنی کی جانب سے نئے اور تیز رفتار پروسیسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں ماڈلز میں اے 11 بائیونک پراسیسر شامل کیا گیا۔ اس پراسیسر میں 6 کور سی پی یو ہیں جن میں 2 پرفارمنس کور جبکہ 4 ہائی ایفیشنسی کورز ہیں۔ ایپل کے مطابق پرفارمنس کور30 فیصد جبکہ ہائی ایفیشنسی کورز 70 فیصد زیادہ تیز رفتار سے کام کرتے ہیں۔ جبکہ ان دونوں ماڈلز میں نیا جی پی یو میں شامل کیا گیا ہے جو 30 فیصد زائد رفتار سے کام کرتا ہے جس کے باعث 3 ڈی ایپز اور گیمز کی کارگردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔