ایک کیفے نے ریلوے کے ساتھ مل کر جاپان کا پہلا بلیوں کا ٹرین کیفے شروع کر دیا

منگل 12 ستمبر 2017 23:52

ایک کیفے نے ریلوے کے ساتھ مل کر جاپان کا پہلا بلیوں کا ٹرین کیفے شروع ..

جاپان میں مسافر اب کھانے کے ساتھ ساتھ بلیوں کے ساتھ سے بھی محظوظ ہو سکیں گے کیونکہ جاپان میں  بلیوں کے پہلے ٹرین کیفے کا آغاز ہوگیا ہے۔
سینکچوری  نامی کمپنی جاپان میں بلیوں کےکیفے چلاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپنی نے  یورو ریلوے(Yoro Railway) کے ساتھ مل کر اوگاکی سے اکینو تک ٹرین میں ایک دن کے لیے موبائل کیٹ کیفے کا  آغاز کیا، جس کا مقصد لوگوں میں آوارہ بلیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔سفر کے دوران ٹرین میں 30 بلیاں موجود تھی۔ان  آوارہ بلیوں کو کمپنی نے ایک خصوصی تقریب میں اپنایا تھا تاکہ لوگوں کو بلیاں اپنانے کی ترغیب ملے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران انہیں آرام کا موقع دیا گیااور کھانا بھی پیش کیا گیا لیکن ان کی توجہ بلیوں کی طرف ہی مرکوز رہی۔