خیبر پختونخوا حکومت نے 4 خطرناک بیماریوں کے مفت علاج کے پروگرام کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 11:02

خیبر پختونخوا حکومت نے 4 خطرناک بیماریوں کے مفت علاج کے پروگرام کی منظوری ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے غریب عوام کے لیے 4 خطرناک بیماریوں کے مفت علاج کے پروگرام کی اصولی منظوری دیدی۔مجوزہ پروگرام کی منظوری وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر صحت شہرام ترکئی ، سیکریٹری ہیلتھ عابد مجید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہلک بیماریوں میں بریسٹ کینسر،امراض قلب،ذیابیطس اور ہائیپرٹینشن شامل ہیں۔ مجوزہ پروگرام کم آمدنی والے افراد کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں تعاون کرنے والی بین الاقوامی طبی کمپنی ادویات مفت فراہم کرے گی جبکہ صرف خدمات کی فراہمی کے عوض فی خوراک 100 روپے وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :