خواجہ آصف ترکی کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 11:02

خواجہ آصف ترکی کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف ترکی کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ترک صدر، وزیراعظم اور اپنے ہم منصب سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت میانمار کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان ، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی، دفاع اور لوگوں کے درمیان رابطے کے فروغ میں تعاون کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔اس موقع پر ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے اور انھوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :